سورة المطففين - آیت 32
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب ایمان والوں کو دیکھتے تو کہا کرتے کہ : یقینا یہی لوگ گمراہ [١٨] ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32)مجرمین قریش جب مسلمانوں کو دیکھتے تو ان کی طرف اشارہ کر کے کہتے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آباء و اجداد کا دین چھوڑ دیا ہے اور محمد کا دین قبول کر کے راہ حق سے برگشتہ ہوگئے ہیں۔