سورة المطففين - آیت 12
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اسے ہر وہ شخص جھٹلاتا ہے جو حد [٧] سے بڑھنے والا گنہگار ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(12) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روز قیامت کی تکذیب وہی شخص کرتا ہے جو اللہ کے حدود سے تجاوز کرنے والا اور انواع و اقسام کے جرائم و معاصی کا ارتکاب کرنے والا ہوتا ہے ۔