سورة المطففين - آیت 4
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جانے والے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4/5) ان آیات کر یمہ میں اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا بری صفت کے ساتھ متصف لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ کیا انہیں اس کا یقین نہیں ہے کہ اپنی قبروں سے زندہ اٹھائے جائیں گے ۔