سورة التكوير - آیت 29
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور تم چاہ نہیں سکتے مگر وہی کچھ جو اللہ رب العالمین [٢٣] چاہتا ہو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(29)اور اس حق کو وہی قبول کرتا ہے اور اس پر وہی چلتا ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنی مرضی سے اس کی توفیق دیتا ہے۔ سورت کے آخر میں مشیت الٰہی کے ذکر سے مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ بندہ ہر حال میں رب العالمین کا محتاج ہے اور یہ کہ اس کی قدرت و مشیت کے بغیر بندہ بالکل عاجز و درماندہ ہے، اس لئے اسے چاہئے کہ ہر نیک کام کی توفیق اسی سے مانگتا رہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے خود اپنے بندوں کی رہنمائی سورۃ الفاتحہ میں کی ہے، اور سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق مانگنے کی تعلیم دی ہے۔ وباللہ التوفیق۔