سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24)گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ان کی تخلیق اور حیات و موت کے بارے میں غور و فکر کی دعوت دی ہے، تاکہ وہ اپنی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا تصور کر کے اس پر اور روز آخرت پر ایمان لے آئیں، اب یہاں انہیں اپنی روزی کے بارے میں غور و فکر کی دعوت دی جا رہی ہے کہ ذرا سوچیں تو سہی اللہ نے اسے ان کے لئے کن مراحل سے گزار کر مہیا کیا ہے تاکہ وہ اپنے رب کے شکر گزار بندے بنیں۔