سورة عبس - آیت 16

كِرَامٍ بَرَرَةٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو بڑے بزرگ اور نیکو کار ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15/16)اور جنہیں اللہ کے رسولوں تک ایسے فرشتے پہنچاتے ہیں جو اپنے رب کے نہایت فرمانبردار اور سچے بندے ہیں ۔ یعنی وہ صحائف لوح محفوظ سے انبیائے کرام تک بڑے قوی و تقی فرشتوں کے ذریعہ پہنچتے ہیں، جو وحی الٰہی میں اپنی طرف سے کسی قسم کا تصرف نہیں کرتے اور نہ ہی شیاطین اس میں کوئی تصرف کر پاتے ہیں۔