سورة عبس - آیت 12
فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو چاہے اسے یاد رکھے [٧]
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (12)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ کی جانب سے یہ ایک بہت بڑی نصیحت ہے، جس سے جو چاہے، اس پر عمل کر کے فائدہ اٹھالے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الکہف آیت (29)میں فرمایا ہے : ﴿ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ Ĭ جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے کفر کرے“ یعنی جو چاہے ایمان لا کر اپنی عاقبت سدھار لے۔