سورة النازعات - آیت 41

فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو جنت [٢٧] ہی اس کا ٹھکانا ہوگا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(41)اس دن اس کی جائے رہائش جنت ہوگی، جس کی نعمتوں کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی انسان کا دل اس کا تصور کرسکتا ہے۔