سورة النازعات - آیت 34
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر جب وہ عظیم آفت [٢٤] آجائے گی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(34) گزشتہ آیات میں بعث بعد الموت پر متعدد دلائل پیش کرنے کے بعد، اب قیامت کے دن ان لوگوں کا انجام بیان کیا جا رہا ہے ہے جو ایسی ظاہر و بین حقیقت کا انکار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب وہ عظیم ترین آفت رونما ہوجائے گی جس کا نام قیامت ہے، اور جس کا کفار قریش انکار کرتے ہیں۔