سورة النازعات - آیت 14

فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر وہ یکدم ایک میدان میں آموجود ہوں [١٠] گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14)جس کے بعد تم سب زندہ ہو کر زمین پر ظاہر ہوجاؤ گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (14) میں دوبارہ زندہ کئے جانے کو ” الساھرۃ“ سے اس لئے تعبیر کیا گیا ہے کہ اس لفظ کا معنی جاگنے کے ہے اور دوبارہ زندہ ہونے کے بعد لوگوں کو پھر کبھی نیند نہیں آئے گی۔