سورة النبأ - آیت 39
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ وہ دن ہے جو ایک حقیقت ہے۔ اب جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف واپس جانے کی راہ اختیار [٢٦] کرے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(39) اللہ تعالیٰ نے روز قیامت اس دن کے وعدہ وعید اور جز او سزا کا ذکر کرنے کے بعدمزید تاکید کے طور پر فرمایا کہ جس روز قیامت کا ذکر اوپر ہوا، اس کا آنا امر یقینی ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں، اس لئے جو شخص اس دن سرخرو ہونا چاہتا ہے، وہ اللہ، اس کے رسول اور آخرت پر ایمان لا کر گناہوں سے بچے، اور عمل صالح کر کے رب العالمین سے قربت حاصل کرے۔