سورة النبأ - آیت 36
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے بدلہ ہے جو اپنے اپنے اعمال کے حساب سے ملے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(36)اور یہ ساری نعمتیں انہیں ان کے رب کی طرف سے ان کے نیک اعمال کا بدلہ ہوں گی ،اور دراصل یہ سب کچھ ان کے رب کا ان پر احسان عظیم ہوگا کہ اس نے انہیں دنیا میں نیک عمل کی توفیق دی جو اللہ کے فضل و کرم کا بہانا بنا۔