سورة النبأ - آیت 30
فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اور انہیں کہا جائے گا) اب مزا چکھو، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز [١٩] میں اضافہ نہ کریں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(30)اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان مجرمین سے ان کا ذہنی کرب والم بڑھانے کے لئے کہے گا کہ اب جہنم کے عذاب کا مزا چکھتے رہو، اب تو ہم تمہارے عذاب میں اضافہ ہی کرتے رہیں گے، اب تمہارے لئے چین و آرام کہاں ہے جب بھی تمہارے چمڑے جل جائیں گے ہم انہیں بدل دیں گے اور جب بھی آگ دھیمی ہوگی ہم اس کی تیزی کو بڑھا دیں گے۔ (اجارنا اللہ من النار)۔