سورة النبأ - آیت 20
وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور پہاڑ چلائے [١٥] جائیں گے تو وہ چمکتی ریت بن جائیں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20)اور پہاڑ اپنی جگہوں سے اکھاڑ کر ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے، اور ہوا میں غبار کی طرح بکھیر دیئے جائیں گے، جسے دیکھ کر لوگ سراب تصور کریں گے۔