سورة المرسلات - آیت 46
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چند دن کھالو اور مزے اڑا لو [٢٦]۔ بلاشبہ تم مجرم ہو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(46) مشرکین مکہ سے بطور دھمکی کہا جا رہا ہے کہ اے مجرمین ! کھاؤ پیو اور تھوڑے دنوں کے لئے خوب عیش کرلو، عنقریب تم اپنے انجام کو پہنچنے والے ہو چنانچہ اکثر صنادید قریش میدان بدر میں مارے گئے ۔