سورة المرسلات - آیت 43
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مزے سے کھاؤ پیو، اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے رہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(43)اور ان کی غایت تکریم کے لئے اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ تم لوگ دنیا میں کئے گئے اپنے اعمال صالحہ کے بدلے جو چاہو کھاؤ اور پیو اور راحت و آسائش کی زندگی گزارو۔