سورة المرسلات - آیت 38

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہی فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں بھی اور پہلوں کو بھی جمع کردیا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38) اس دن آخرت کی تکذیب کرنے والے کافروں سے کہا جائے گا کہ یہی وہ فیصلے کا دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، آج ہم نے میدان محشر میں تمہیں اور تم ہی جیسے ماضی میں یوم آخرت کی تکذیب کرنے والوں کو جمع کردیا ہے۔