سورة المرسلات - آیت 33
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(جو اچھلتے ہوتے ہوئے یوں محسوس ہوں گے) گویا وہ زرد [٢٠] اونٹ ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(33)جو اپنی سیاہی اور زردی کی وجہ سے زردی مائل کالے اونٹوں کے مانند ہوں گے یعنی وہ انگارے نہایت ہی ہیبت ناک ہوں گے ۔ سورۃ الزمر آیت (16) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ Ĭ ” جہنمیوں کے لئے ان کے اوپر سے آگ کے شعلے مثل سائبان کے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی ویسے ہی آگ کے شعلے مثل سائبان کے ہوں گے“ اور سورۃ الاعراف آیت (41) میں فرمایا ہے : ﴿لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ Ĭ” جہنمیوں کے لئے جہنم کی آگ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر اسی کا اوڑھنا ہوگا“۔