سورة المرسلات - آیت 28
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس دن جھٹلانے والوں [١٨] کے لیے تباہی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(28)ان تمام سوالوں کا جواب ایک ہے کہ ہاں، یقیناً یہ ساری نعمتیں اللہ کی دی ہوئی ہیں تو پھر اے کافرو ! تم کیوں اللہ کی نعمتوں کو جھٹلاتے ہو، کیوں اس کے رسول اور اس کی کتاب کی تکذیب کرتے ہو، یاد رکھو کہ قیامت کے دن ہلاکت و بربادی ہے ایسے جھٹلانے والوں کے لئے۔