سورة المرسلات - آیت 27

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاءً فُرَاتًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جما دیئے [١٧] اور تمہیں میٹھا پانی پلایا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (27) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لوگو ! کیا ہم نے زمین پر بڑے اونچے پہاڑوں کے کھونٹے نہیں گاڑ دیئے ہیں، تاکہ اس میں حرکت نہ پیدا ہو، اور تم اس پر بسہولت زندگی گزار سکو اور کیا ہم نے تمہیں میٹھا صاف پانی نہیں پلایا ہے۔