سورة المرسلات - آیت 23
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر ہم نے اندازہ [١٤] مقرر کیا تو ہم کیا ہی اچھا اندازہ کرنے والے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(23) اس میں نمو ہوتا رہا یہاں تک کہ وہ ایک مکمل ذی روح بچہ بن کر باہر نکل آنے کے قابل بن گیا، اللہ نے فرمایا : وہ اللہ تھا جس نے اس قطرہ منی کو رحم کی تاریکیوں میں مختلف مراحل سے گزارا، اور اس میں روح پھونک کر اسے باہر نکالا وہ برحق اللہ بڑا ہی زبردست قدرت والا ہے اور وہی تمام تعریفوں کا تنہا حقدار ہے۔