سورة المرسلات - آیت 19
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس دن جھٹلانے [١١] والوں کے لیے تباہی ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19)مفسرین لکھتے ہیں کہ ان آیات مذکورہ میں مجرمین قریش کے لئے بہت بڑی دھمکی تھی کہ اگر انہوں نے اپنی حالت نہیں بدلی تو کیا تعجب ہے کہ انہیں بھی ہلاک کردیا جائے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (19) میں فرمایا کہ ہلاکت و بربادی ہے ان مجرمین کے لئے جو اللہ کے رسول اور اس کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔