سورة المرسلات - آیت 11

وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور رسولوں (کی حاضری) کا وقت [٦] آپہنچے گا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11)اور اس دن انبیاء و رسل کے لئے مقرر کیا ہوا وقت آجائے گا تاکہ ان کے اور ان کی امتوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے۔