سورة المرسلات - آیت 4
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر انہیں پھاڑ [١] کر جدا کرتی ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)” الفارقات“ سے مراد وہ فرشتے ہیں جو وحی لے کر حق و باطل اور حلال و حرام کے درمیان تفریق کرنے کے لئے آسمان سے زمین پر آتے ہیں، یا وہ قرآنی آیات ہیں جو حق و باطل کے درمیان تفریق کرتی ہیں، یا وہ ہوائیں ہیں جو بادل کو چاروں طرف بکھیر دیتی ہیں۔