سورة الإنسان - آیت 29

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے [٣٢] اب جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف (جانے والا) راستہ اختیار کرے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29) اللہ تعالیٰ نے عبرتوں اور نصیحتوں سے بھری اس سورت کے خاتمہ میں فرمایا کہ مذکورہ بالا آیتیں عبرتوں سے پر ہیں، اب جو چاہے ایمان اور بندگی کی راہ پر چل کر اپنے رب کو راضی کرلے تاکہ آخرت میں سرخ رو ہو اور عذاب نار سے بچ جائے۔