سورة الإنسان - آیت 23
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اے نبی!) ہم ہی نے یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کرکے آپ [٢٧] پر نازل کیا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس قرآن کو ہم نے آپ پر نازل کیا ہے، اسے آپ نے نہیں گھڑا ہے جیسا کہ مشرکین آپ پر اتہام دھرتے ہیں، اس لئے آپ اپنے رب کی پیغامبری کی ذمہ داریوں کو قبول کیجیے اور اسے بے کم و کاست لوگوں تک پہنچائیے۔ اور اپنی دعوت کو لے کر آگے بڑھتے رہئے۔