سورة الإنسان - آیت 22
إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اور فرمائے گا) یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کوشش کی قدر [٢٦] کی گئی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(22)جب اہل جنت ان تمام نعمتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور ان سے متمتع ہونے لگیں گے، تو ان سے کہا جائے گا کہ یہ سب کچھ تمہارے ایمان و تقوی کا بدلہ ہے اور تمہارے عمل صالح کو اللہ نے ضائع نہیں کیا ہے۔