سورة الإنسان - آیت 17
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہاں انہی شراب کے ایسے جام بھی پلائے جائیں گے جن میں سونٹھ کی آمیزش [٢٠] ہوگی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(17) اہل جنت کو جنت میں ایسی شراب پلائی جائے گی جس میں زنجیل ملی ہوگی۔ عرب کے لوگ زنجیل کی خوشبو سے متمتع ہونے کے لئے اسے شراب میں ملا کر پینا پسند کرتے تھے۔