سورة الإنسان - آیت 13
مُّتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدّت) دیکھیں گے اور نہ سردی [١٦] کی شدت
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13)وہ اہل جنت ان جنتوں میں گاؤ تکیوں پر ٹیک لگائے نہایت اطمینان و راحت کے ساتھ بیٹھے ہوں گے، وہاں نہ وہ آفتاب کی تمازت کو دیکھیں گے اور نہ سخت سردی کو۔