سورة الإنسان - آیت 10
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہمیں اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے جو چہروں کو کریہہ المنظر اور (دلوں کو) مضطر کرنے والا [١٣] ہوگا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) وہ اہل جنت دنیا میں یہ بھی کہتے تھے کہ ہم اپنے رب کی طرف سےاس دن سے ڈرتے ہیں جو اپنی ہولناکیوں کے سبب بڑا ہی شدید اور ناقابل برداشت ہوگا۔