سورة القيامة - آیت 29

وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ایک پنڈلی دوسری [١٨] سے جڑ جاتی ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29/30)اس دن تم آخرت کی طرف سدھار جاؤ گے تمہارا جسم مٹی میں دفن کردیا جائے گا ،اور تمہاری روح تمہارے رب کے پاس پہنچا دی جائے گی۔ تاکہ قیامت کے دن وہ تمہیں زندہ کر کے تمہارے انجام کے بارے میں اپنا فیصلہ صادر فرمائے۔