سورة القيامة - آیت 27
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کہا جاتا ہے کہ کوئی دم جھاڑ کرنے والا [١٧] ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(27)اور تمہارے خویش و اقارب تمہارا حال زار دیکھ کر بے بسی میں پکار اٹھیں گے کہ کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ اس کی بیماری اور کرب و اذیت کو دور کر دے۔