سورة القيامة - آیت 26
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہرگز نہیں۔ جب (جان) ہنسلی تک پہنچ [١٦] جاتی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(26) اس آیت کریمہ میں بھی آیات (1/2/3) کی طرح مشرکین کے بعث بعدالموت کے بارے میں غلط عقیدے کی نفی کی گئی ہے، اور حضرت انسان کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ بات ویسی نہیں جیسی تم سمجھتے ہو کہ قیامت نہیں آئیگی اور تم دوبارہ زندہ نہیں کئے جاؤ گے، تم ضرور زندہ کئے جاؤ گے اللہ تعالیٰ نے مزید تاکید کے طور پر فرمایا : جب تمہاری روح حلق کی ہڈی تک پہنچ جائے گی ۔