سورة القيامة - آیت 16
لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اے نبی!) اس وحی کو جلدی جلدی یاد کرلینے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیجیے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) بخاری و مسلم نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ ہونٹ ہلانے لگتے آپ سے کہا گیا کہ آیتوں کو یاد کرنے کے لئے اپنی زبان نہ ہلائیں۔