سورة القيامة - آیت 13
يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا [١٠] اور پیچھے کیا چھوڑا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13)اس دن ہر آدمی کو اس کے اچھے اعمال کی خبر دی جائے گی جو اس کی نجات کا سبب بنیں گے اور ان اعمال کی بھی جن کی ادائیگی میں اس نے تفریط و تقصیر سے کام لیا تھا ،بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ خبر انسان کو اعمال کے وزن کے وقت دی جائے گی اور بعض کہتے ہیں کہ یہ خبر اسے موت کے وقت دی جائے گی، قرطبی کے نزدیک پہلا قول راجح ہے۔