سورة المدثر - آیت 40
فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ جنتوں میں ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(40) وہ اصحاب الیمین اس دن ایسی جنتوں میں ہوں گے جن کی نعمتوں، راحتوں اور آسائشوں کا ادراک کوئی شخص اس دنیا میں نہیں کرسکتا وہ لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے آپس میں باتیں کریں گے، یہاں تک کہ بات ان مجرمین تک پہنچ جائے گی جو دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کے باغی تھے اور جن کی موت کفر و شرک پر ہوئی تھی، تو جنتی ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کیوں نہ جہنم میں جھانک کر ان کا حال معلوم کیا جائے۔