سورة المدثر - آیت 38

كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گروی پڑا ہوا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(38) روز قیامت اور اس کے جزا و سزا کی یقین دہانی کے طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن ہر شخص اپنے عمل کا ذمہ دار ہوگا، اگر اچھا عمل کیا ہوگا تو اس کی نجات ہوجائے گی اور اگر برا عمل کیا ہوگا تو وہ اسے ہلاک کر دے گا۔