سورة المدثر - آیت 37
لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو تم میں سے آگے بڑھنا [١٩] چاہے یا پیچھے رہنا چاہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور آیت (37)میں خبر دی ہے کہ یہ ان لوگوں کو ڈرانے والی ہے جو اللہ کی طاعت و بندگی میں دوسروں پر سبقت لے جانا اور جنت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کو بھی ڈرانے والی ہے جو اللہ کی اطاعت و بندگی سے پیچھے ہٹنا اور ہلاکت میں پڑنا چاہتے ہیں یعنی جہنم کا ذکر کر کے مؤمن و کافر دونوں کو ڈرانے کا کام ہوچکا۔