سورة المدثر - آیت 28
لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ نہ باقی رکھے گی [١٢] نہ چھوڑے گی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(28/29)یہ تو ایسی خطرناک وہیبت ناک آگ ہے جو نہ گوشت کو چھوڑے گی اور نہ پٹھے اور ہڈی کو، جہنمی کے جسم کے ہر عضو کو جلا کر خاکستر اور چمڑے کو سیاہ بنا دے گی۔ ” ﴿ لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ Ĭ “ کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ جہنم کافر انسانوں کو جلائے گی، اور انہیں شدید دائمی عذاب میں مبتلا رکھے گی۔