سورة المدثر - آیت 19
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس پر اللہ کی مار اس نے کیسی [١١] بات بنائی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(19/20/21)اور اپنے دل میں وہ بات طے کرلی جو اسے نبی کریم (ﷺ) کی ذات پر اتہام دھرنے اور قرآن کریم کی آیات کے ابطال کے لئے اہل قریش کے سامنے پیش کرنی تھی۔ اللہ کی اس پر لعنت ہو، اس نے کیسے اس افترا پردازی کو اپنے دل میں جگہ دی اور وہ بات گھڑ لی جسے خود اس کے ضمیر نے قبول نہیں کیا، اللہ کی اس پر بار بار لعنت ہو، اس نے کیسے ایسی افترا پردازی کی جرأت کرلی۔