سورة المدثر - آیت 13

وَبَنِينَ شُهُودًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ہر وقت موجود رہنے والے [٩] بیٹے دیئے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13)اور نرینہ اولاد سے نوازا جو ہر وقت اس کے پاس رہتے ہیں، انہیں دیکھ کر خوش ہوتا ہے، ان سے اپنی ضرورتیں پوری کرتا ہے، اور اپنے کاموں میں مدد لیتا ہے۔