سورة الجن - آیت 13
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَىٰ آمَنَّا بِهِ ۖ فَمَن يُؤْمِن بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ : جب ہم نے ہدایت (کی بات) سن [١٠] لی تو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اب جو شخص بھی اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا اسے نہ حق تلفی [١١] کا ڈر ہوگا اور نہ زبردستی کا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13) اور ہم نے جب اس قرآن کو سنا جو سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے تو ہمیں فوراً یقین ہوگیاکہ یہ اللہ کی جانب سے نازل کردہ کتاب ہے پس جو کوئی اپنے رب پر ایمان لائے گا اس کی نیکیوں میں قیامت کے دن کوئی کمی نہیں کی جائے گی، بلکہ اسے اس کا پورا بدلہ دیا جائےگا، اور اس کے نامہ اعمال میں کوئی ایسا گناہ نہیں بڑھا دیا جائے گا جس کا اس نے دنیا میں ارتکاب نہ کیا ہو۔