سورة نوح - آیت 24
وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے تو اب تو بھی ان ظالموں کی گمراہی میں ہی اضافہ کردے''
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24)ان مالداروں اور عیش پرستوں نے اپنی اس گمراہ کن دعوت کے ذریعہ بہتوں کو گمراہ کیا ہے نوح (علیہ السلام) نے اپنی قوم کی سرکشی، ان کا طغیان اور ان کا کفر و شرک اللہ کے سامنےبیان کرنے کے بعد، ان پر بد دعا بھیج دی اور کہا اے میرے رب ! اب ان ظالموں کو تو مزید گمراہ کر دے، اس لئے کہ صالح و تقویٰ کی قابلیت ان کے اندر سے معدوم ہوچکی ہے۔