سورة نوح - آیت 20

لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تاکہ تم اس کے کھلے راستوں میں چل سکو''

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20)تاکہ تم اس پر زندگی گذار سکو اور اس میں بنے ہوئے کشادہ راستوں پر بسہولت چل سکو۔ اگر اللہ تعالیٰ زمین کو برابر نہ بناتا تو اس پر زندگی گزارنا ناممکن ہوتا ،کھیتی کرنا ،پودے لگانا ،مکانات تعمیر کرنا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا اور انسانی زندگی کے دیگر امور کو برتنا ناممکن ہوتا۔