سورة نوح - آیت 17
وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اللہ نے تمہیں زمین سے عجیب طرح اگایا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) اور اللہ تعالیٰ نے زمین سے اگایا ہے، یعنی تمہاری اصل مٹی ہے، آدم (علیہ السلام) مٹی سے پیدا کئے گئے اور نطفہ بھی اس غذا سے تیار ہوتا ہے جو مٹی میں پیدا ہوتی ہے اور تمہاری تخلیق پودوں سے بالکل مشابہ ہے، اسی طرح تمہیں زندگی ملتی ہے، تمہاری نشو و نما ہوتی ہے۔