سورة نوح - آیت 9
ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر انہیں علانیہ بھی سمجھایا اور چپکے [٥] چپکے بھی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9)میں نے ان کے ساتھ دعوت کے مختلف اسالیب اختیار کئے، کبھی سب کو اکٹھا کر کے اپنی دعوت کا اعلان کیا اور کبھی ایک ایک سے مل کر خفیہ انداز میں ان کے سامنے اپنی دعوت رکھی۔