سورة نوح - آیت 2
قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
انہوں نے کہا : ''اے میری قوم! بلاشبہ میں تمہارے لیے صاف طور پر ڈرانے والا ہوں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2) نوح (علیہ السلام) نے اپنے رب کے حکم کی فوراً تعمیل کی اور اپنی قوم سے کہا کہ میں اللہ کی جانب سے تمہیں کفر و شرک سے پوری صراحت و وضاحت کے ساتھ ڈرانے والا بنا کر بھیجا گیا ہوں، میری دعوت واضح ہے اور تمہارا کفر و شرک ظاہر ہے اور اللہ کے عذاب سے تمہیں کیسے نجات ملے گی وہ بھی میں تمہیں صراحت کے ساتھ بتا دینا چاہتا ہوں۔