سورة المعارج - آیت 37
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
دائیں سے اور بائیں [٢٢] سے گروہ در گروہ (آرہے ہیں)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(37)عوفی نے ابن عباس (رض) سے ان دونوں آیتوں کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ آپ کی طرف دیکھتے ہوئے، آپ کے دائیں اور بائیں سے آپ کا مذاق اڑاتے ہوئے بھاگتے ہیں۔ قتادہ نے ان کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ اہل کفر قصداً جماعتوں کی شکل میں نبی کریم (ﷺ) کے دائیں اور بائیں سے نکل کر چلے جاتے ہیں اور اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کو سننا نہیں چاہتے ہیں۔