سورة المعارج - آیت 34
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو اپنی نمازوں کی محافظت [٢١] کرتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(34)اور وہ لوگ اپنی پنجگانہ نمازیں، شروط و ارکان کا التزام کرتے ہوئے خشوع و خضوع، طمانیت اور رکوع، سجدہ اور قیام میں اعتدال کا لحاظ کرتے ہوئے ان کے مقرر و محدد اوقات میں ادا کرتے ہیں۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت میں نمازوں کے اہتمام کا ذکر دوبارہ آنا، نماز کی فضیلت اور دیگر اعمال صالحہ کے مقابلہ میں اس کی عظمت و اہمیت کی دلیل ہے، اللہ کے جو مؤمن بندے ان اوصاف کے حامل ہوں گے، اللہ کے فضل و کرم سے، آیت(19)میں مذکور نفسیاتی بیماری سے وہ محفوظ رہیں گے۔