سورة المعارج - آیت 31
فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
البتہ ان کے علاوہ جو کوئی اور راہ چاہیں تو ایسے ہی لوگ حد سے تجاوز [١٨] کرنے والے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31)اگر کوئی شخص ان دونوں طریقوں کے سوا کسی اور طریقہ سے عورت کو حاصل کرتا ہے اور اس سے جماع کرتا ہے تو وہ اللہ کے مقرر کردہ حد سے تجاوز کرنے والا قرار دیا جائے گا۔